02 نومبر ، 2012
اسلام آباد…وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے بارے میں کل بتاوٴں گا، سارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔ سپریم کورٹ میں بلوچستان امن وامان کیس کی سماعت کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صحافیوں کوبتایا کہ بلوچستان حکومت عدالت میں جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے بارے میں کل بتاوٴں گا، سارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔