پاکستان
02 نومبر ، 2012

بلوچستان میں خلفشار اکبر بگٹی قتل سے شروع ہوا،ایڈووکیٹ جنرل

بلوچستان میں خلفشار اکبر بگٹی قتل سے شروع ہوا،ایڈووکیٹ جنرل

اسلام آباد …سپریم کورٹ میں بلوچستان امن و امان کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنرانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں خلفشار نواب اکبر بگٹی کے قتل سے شروع ہوا،بلوچستان میں گڑ بڑ کے ذمے دار اکبر بگٹی کے قاتل ہیں،عدالتی حکم میں بھی کہا گیا کہ گڑ بڑ2006 سے شروع ہوئی ۔ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے کہا کہ 12 سال میں کچھ نہیں ہوا، 2 سال میں کیا ہو گا۔ اس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ہم نے کہا تھاالیکشن کروا دیں ، اسکے سوا کوئی حل نہیں ۔ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے کہا کہ 2 ماہ میں انتخابات کرانے جارہے ہیں۔سماعت کے دوران چیف جسٹس کے بار بار روکنے کے باوجود ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان بولتے رہے، جس پر چیف نے کہا کہ آپ بات کیوں نہیں سنتے ، لگتا ہے آپ لڑنے آئے ہیں۔ چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بیچ سماعت کررہا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

مزید خبریں :