پاکستان
02 نومبر ، 2012

بلوچستان میں جو بہتری آئی ، وہ پولیس کی وجہ سے آئی،چیف جسٹس

بلوچستان میں جو بہتری آئی ، وہ پولیس کی وجہ سے آئی،چیف جسٹس

اسلام آباد… بلوچستان امن و امان کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بلوچستان امن و امان کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ بلوچستان میں جو بہتری آئی ، وہ پولیس کی وجہ سے آئی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کابلی گاڑیاں پکڑی گئیں، وہ جرائم میں استعمال ہوتی تھیں، بلوچستان میں جو بہتری آئی ، وہ پولیس کی وجہ سے آئی، کسٹم ڈپارٹمنٹ کابلی گاڑیاں نہیں پکڑتا تھا، بلوچستان کابینہ کے وزرا پرالزام ہے کہ وہ اغوابرائے تاوان میں ملوث ہیں، بلوچستان میں کاروبار بن گیا ہے کہ پکڑو اور پیسے لو، ایک انتہائی با عزت وکیل کا بیٹا 70 لاکھ روپے دیکر رہا ہوا، یہ ایک نہیں، ایسے سیکڑوں واقعات ہیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کور ٹ کا 2 رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔سماعت کے دوران رحمان ملک نے استدعا کی کہ عدالت اپناعبوری حکم واپس لے یا تبدیل کرنے کے احکامات جاری کرے، عدالتی عبوری حکم سے مسائل آ رہے ہیں، آئینی بریک ڈاوٴن ہو رہا ہے۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔بعدا زاں سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :