Time 23 فروری ، 2022
پاکستان

اربوں روپےکے ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے پرسوئی سدرن کے بینک اکاؤنٹ منجمدکردیےگئے

23 ارب روپےکے سیلز ٹیکس واجبات ادا نہ کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے بینک اکاؤنٹ منجمد کردیے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن کے اکاؤنٹس 23 ارب کے سیلز ٹیکس واجبات ادانہ کرنے پر منجمد کیےگئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے سیلز ٹیکس کی مد میں 312 ملین روپے وصول کیے جاچکے ہیں، 23 ارب روپے کی واجب الادا رقم کی اپیلیٹ کمشنر بھی تصدیق کرچکے ہیں۔

ایف بی آر  نے اعلامیے میں کہا ہےکہ ایس ایس جی سی کے منجمد اکاؤنٹس سے واجب الادا رقم ریکورکی جائے گی، لارج ٹیکس پیئر آفس کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن 48 کے تحت اختیار حاصل ہے۔

مزید خبریں :