Time 02 مارچ ، 2022
پاکستان

اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کیلئے حکمران جماعت کے 24 ارکان کی حمایت کا دعویٰ

اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے حکمران جماعت کے 24 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کردیا۔

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور اتحادیوں کی تعداد 179 جبکہ اپوزیشن کو 162 ارکان کا ساتھ حاصل ہے۔ نمبرز گیم میں حکومت کو 17 ووٹوں کی برتری ہے تاہم اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ ن کو 16 ، پیپلز پارٹی کو 6 اور جے یو آئی کو 2 حکومتی ارکان نے ہاں کہہ دی ہے۔

اپوزیشن نے مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی رابطے  کیے ہیں اور ان تینوں جماعتوں کے کل 17 ارکان ایوان میں موجود ہیں صرف ان تینوں جماعتوں کا ساتھ بھی مل گیا تو اپوزیشن کو ایوان میں سادہ اکثریت سے زیادہ ووٹ مل جائیں گے۔

مزید خبریں :