06 مارچ ، 2022
کراچی کے قریب سمندر میں دو دیوہیکل ’مانٹا رے‘ کو 6 سال بعد دیکھا گیا ہے۔
ترجمان ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ(ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان کے مطابق مانٹا، شارک اور اسٹنگ رے کی نسل سے تعلق رکھتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دو مانٹاز کو کراچی کے جنوب میں 50 ناٹیکل مائیل میں دیکھا گیا، جبکہ ایک جہاز کے کیپٹن نے اس منظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔
دو دیوہیکل مانٹاز کا ایک ساتھ ہونا انتہائی غیر معمولی ہے۔
ترجمان کے مطابق آئی یو سی این نے حال ہی میں مانٹا کی اس نسل کو خطرے سے دوچار قرار دیا ہے، پاکستان میں عام طور پر پائی جاتی تھی لیکن اب یہ انتہائی نایاب ہوتی جارہی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مانٹا کا آخری بار نظارہ اکتوبر 2016 میں چرنا جزیرے کے قریب کیا گیا تھا۔