08 مارچ ، 2022
کراچی : تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کی نا اہلی کی وجہ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اتحادی جماعتوں سے سینیٹ انتخاب میں حصہ نہ لینےکی درخواست کی ہے۔
آغا ارسلان سینیٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار تھے۔ خیال رہے کہ دوہری شہریت کے باعث فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دینے پر نشست خالی ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اتحادی ایم کیوایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنماؤں سےبھی رابطہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن 9 مارچ کو سندھ اسمبلی میں ہونا ہے۔