Time 09 مارچ ، 2022
پاکستان

کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں تھم نہ سکیں، سی پی ایل سی نے بھی اعداد و شمار جاری کر دیے

کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے اور فروری میں لوٹ مار کی وارداتوں کے سی پی ایل سی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہر میں جرائم کی تعداد میں کمی واقع نہیں ہوئی۔

فروری 2022 میں بھی جرائم کی تعداد میں خاطر خواہ کمی نہیں آئی اور لوٹ مار، چوری، چھینا جھپٹی کی تفصیل سی پی ایل سی نے جاری کر دی ہے جس کے مطابق فروری میں موبائل فون چھیننے کی 2199 وارداتیں ہوئیں جبکہ جنوری میں یہ تعداد 2499 تھی۔

فروری میں موٹرسائیکل چوری کی 4081 وارداتیں ہوئیں جبکہ جنوری میں موٹرسائیکل چوری کی 3908 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

گزشتہ ماہ موٹرسائیکل چھیننے کی 405 وارداتیں ہوئیں جبکہ جنوری میں یہ تعداد 419  تھی، فروری میں گاڑیاں چھیننے کی 15 وارداتیں ہوئیں اور گاڑی چوری کی 171 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

مزید خبریں :