Time 10 مارچ ، 2022
پاکستان

پارلیمنٹ لاجز پرپولیس آپریشن اور گرفتاریاں، قومی اسمبلی میں تحریک استحاق جمع

تحریک استحقاق میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد انتظامیہ صورتحال کی ذمہ دار ہے— فوٹو:فائل
تحریک استحقاق میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد انتظامیہ صورتحال کی ذمہ دار ہے— فوٹو:فائل

پارلیمنٹ لاجز پرپولیس کادھاوا اور گرفتاریاں، متحدہ اپوزیشن نےقومی اسمبلی میں تحریک استحاق جمع کرا دی۔

تحریک استحقاق میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد انتظامیہ صورتحال کی ذمہ دار ہے۔ 

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کی بھاری نفری نے دراندازی کی، ارکان قومی اسمبلی کو گرفتار کیا گیا، مارا گیا، دروازے توڑے گئے۔

تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد انتظامیہ صورتحال کی ذمہ دار ہے۔

تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ ایوان اور ارکان اسمبلی کا تقدس پامال کرنے پر ذمہ داران سے جواب طلبی کی جائے۔

مزید خبریں :