17 مارچ ، 2022
خیبر پختونخوا (کے پی) میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سمیت وزیراعلیٰ اور وفاقی و صوبائی وزرا کو نوٹس جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی،مراد سعید اور صوبائی وزرا محب اللہ اور ڈاکٹر امجد علی کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں۔
نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات سلیم اللہ کی جانب سے جاری کیےگئے ہیں جن میں وزیر اعظم، وزیراعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزرا کو خود یا بذریعہ وکیل 18 مارچ کو پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہےکہ آج ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے منع کرنےکے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا تھا۔