کھیل
Time 17 مارچ ، 2022

کراچی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد بابر اور رضوان کی جھپی وائرل

محمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری اور میچ کے ڈرا پر جہاں شائقین کرکٹ خوش ہوئے/ ویڈیو اسکرین گریب
محمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری اور میچ کے ڈرا پر جہاں شائقین کرکٹ خوش ہوئے/ ویڈیو اسکرین گریب

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران بابر اعظم تو ڈبل سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے لیکن کپتان کی شاندار شراکت کے بعد رضوان اور نعمان میچ کو ڈرا کرانے میں کامیاب ہوگئے۔

محمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری اور میچ کے ڈرا پر جہاں شائقین کرکٹ خوش ہوئے وہیں بابراعظم بھی محمد رضوان کو پر جوش انداز میں گلے لگائے بنا نہ رہ سکے۔

ویڈیو میں رضوان اور کپتان بابر کو خوشی کے ساتھ ایک دوسرے کو گلے لگاتے دیکھا جاسکتاہے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دونوں کی جوڑی کو سراہا۔

ایک اور صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھپی جو سب کچھ ٹھیک کرسکتی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے آؤٹ ہونے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ہمراہ کپتان کی چند تصاویر بھی زیر گردش رہیں۔

پی سی بی نے  تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے کرکٹ کی  اصل روح قرار دیا۔

پی سی بی کی جانب سے شیئر تصویر میں حریف ٹیم بابراعظم  کو شاندارکارکردگی پرداد دے رہے ہیں۔


مزید خبریں :