Time 16 مارچ ، 2022
کھیل

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کونسی پوزیشن پر آگئے؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ پلیئزر رینکنگ  جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین پہلے انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پرہیں  جبکہ پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر اور ویرات کوہلی ایک درجے تنزل کے بعد نویں نمبرپر چلے گئے ۔

بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا، بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے  ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے رویندرا جڈیجا سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ 

واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار 196 رنز کی اننگز کھیلی۔


مزید خبریں :