Time 19 مارچ ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی کی جانب سے آج منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیےجانے کا امکان

تحریک انصاف کی جانب سے آج منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیےجانے کا امکان ہے۔ —فوٹو: فائل
تحریک انصاف کی جانب سے آج منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیےجانے کا امکان ہے۔ —فوٹو: فائل

تحریک انصاف کی جانب سے آج منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیےجانے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 13 منحرف ارکان کے شو کاز نوٹسز پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کر دیے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  شوکاز نوٹس میں  منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی جائے گی ۔

  ذرائع کے مطابق ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی جائے گی تاہم 7 روز تک جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں 24 کے قریب پی ٹی آئی ارکان موجود ہیں۔

مزید خبریں :