پاکستان

کراچی ائیرپورٹ پر غیر ملکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

دہلی سے دوحہ جانے والی پرواز نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن ذرائع کاکہنا ہےکہ قطر ائیرویز  کی پرواز کیو آر 579 کراچی کے قریب تھی کہ  اس میں خرابی پیدا ہوئی اور طیارے نے فائر انڈیکیشن دیے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق طیارے کے کپتان کو کارگو ہولڈ میں اسموک سگنل ملا جس کےبعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فائر انڈیکیشن کے وقت طیارہ 40 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا جب کہ اس طیارے کی ہنگامی  لینڈنگ کے باعث دوحہ سے کراچی آنے والی قطر ائیرویز کی  ایک اور پرواز فضا میں ہی چکر کاٹتی رہی۔

ذرائع کے مطابق طیارے میں 12 کریو ممبرز اور 283 مسافر سوار تھے تاہم طیارے کو رن وے نمبر ایک پر پارک کروا کے مسافروں کو ٹرانزٹ لاؤنج میں شفٹ کردیا گیا اور انجینئرز طیارے کی انسپکشن کررہے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ قطر ائیرویز کی  پرواز میں سوار مسافروں میں بڑی تعداد بھارتی شہریوں کی ہے، مسافروں کو منزل پر لے جانے کے لیے متبادل طیارہ کراچی ائیرپورٹ پہنچ گیا۔

مزید خبریں :