Time 22 مارچ ، 2022
پاکستان

کراچی: اسکول لیکر جانیوالا باپ ٹریفک حادثے میں دونوں بیٹیوں سمیت جاں بحق

کراچی میں شارع فیصل پر ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار باپ اور دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

شارع فیصل پر عوامی مرکز کے قریب صبح سویرے تیز رفتار سیمنٹ مکسچر نے موٹر سائیکل سوارکو روند ڈالا،  حادثے میں والد اپنی دو کمسن بچیوں سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ 

 پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق گلستان جوہر سے ہے اور متوفی ظہیرالدین اپنی دونوں بیٹیوں کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا۔

 پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور ظفر کو گرفتار کر کے بہادر آباد تھانے منتقل کردیا،  پولیس کے مطابق متوفی ظہیر چاول کے دانے پر لکھنے والے آرٹ کا کام کرتا تھا،  عینی شاہد بھی افسوسناک واقعہ بتاتے ہوئے روپڑا۔

مزید خبریں :