26 مارچ ، 2022
کراچی میں جناح اسپتال کے ڈاکٹروں نے 32 سالہ مریض کی آنکھوں اور دماغ کے قریب موجود تیز دھار چھری کو آپریشن کے ذریعے نکال لیا۔
حساس نوعیت کے آپریشن میں 3 ڈاکٹروں اور 3 نرسوں نے حصہ لیا، آپریشن ساڑھے چار گھنٹے جاری رہا۔
کامیاب آپریشن کے بعد مریض کو آنکھوں کے وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہےکہ نجی اسپتالوں میں اس طرح کے آپریشن پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔