دنیا
05 نومبر ، 2012

امریکا نے قاری ذاکر کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں شامل کرلیا

امریکا نے قاری ذاکر کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں شامل کرلیا

واشنگٹن … امریکی وزیر خارجہ نے قاری ذاکر کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں شامل کرلیا، تمام جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے خود کش بم آپریشنز نیٹ ورک کے سربراہ قاری ذاکر کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے قاری ذاکر کی امریکا میں تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں :