Time 28 مارچ ، 2022
پاکستان

عمران خان پاکستان کے تیسرے وزیراعظم جن کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی

اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد شہباز شریف نے پیش کی۔
اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد شہباز شریف نے پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی۔

اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک پیش کردی گئی ہے اور یہ ملک کے تیسرے وزیراعظم ہیں جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ہے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے خلاف 1989 اور شوکت عزیز کے خلاف 2006 میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی۔

اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی جو گنتی کے بعد منظور کرلی گئی۔

مزید خبریں :