30 مارچ ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان قومی اسمبلی کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
سندھ ہاؤس میں اپوزیشن قائدین کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اورشہبازشریف نے شرکت کی۔ پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی بھی سندھ ہاؤس پہنچ گئے جس کے بعد اجلاس میں شریک تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد 22 ہوگئی۔
منحرف ارکان میں رکن قومی اسمبلی میں عامر لیاقت حسین بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ ہاؤس میں مجموعی طور پر 196ارکان قومی اسمبلی موجود تھے۔