02 اپریل ، 2022
پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کےخلاف 25 سال پرانے کیسز میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
اسلام آبادہائی کورٹ آصف زرداری کی بریت کےخلاف نیب کی اپیلوں پرسماعت کرےگا۔ چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ پیرکو سماعت کرے گا۔
عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے ، نیب نے آصف زرداری کی ارسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بریت کو چیلنج کیا۔
ایس جی ایس کوٹیکنا ریفرنسز میں بھی آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیل زیر سماعت ہے۔
نیب نے سات سال قبل آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔