07 نومبر ، 2012
کولمبس. . . امریکا میں صدارتی امیدوار کی قسمت کا فیصلہ کرنے والی آٹھ ریاستوں میں اوہایو اس قدر اہم ہے کہ مٹ رومنی اور جو بائیڈن پولنگ کے آخری لمحات بھی یہیں گزار رہے ہیں۔ اس ریاست میں ووٹنگ کی شرح بھی غیر معمولی ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح ساڑھے چھ بجے شروع ہوئی تو لوگوں کی بڑی تعداد نے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کیا۔ صدر اوباما کے حامی ووٹرز کا کہنا تھا کہ اوباما کی کامیابی امریکا کے مفاد میں ہے۔ وہ ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے اور مساوات کیلئے کام کررہے ہیں۔ مٹ رومنی کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی پولنگ اسٹیشنز پر موجود تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مٹ رومنی خود ایک بزنس مین ہیں اس لیے امریکا کا موجود اقتصادی بحران سے نکالنے والا شخص مٹ رومنی ہی ہوسکتے ہیں۔ مٹ رومنی اوہایو سے جیت کر امریکا کے نئے صدر بنیں گے۔ نوجوان کے ساتھ ساتھ خواتین اور بزرگ شہریوں نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔