07 نومبر ، 2012
شکاگو . . .. امریکی ریاست الینوائے کی21سال کی حاملہ لڑکی ڈیلیوری کے لیے اسپتال جانے سے پہلے ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق حاملہ لڑکی نے اسپتال جانے سے پہلے پولنگ اسٹیشن جانے پر اسرار کیا اور کہا کہ وہ پہلی بارضرور ووٹ کاسٹ کرنا چاہتی ہے، لڑکی نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اسپتال پہنچ کر بیٹی کو جنم دیا۔