پاکستان

سپریم کورٹ کا فیصلہ: اسپیکر قومی اسمبلی نے تین اپریل کا حکم نامہ واپس لے لیا

تین اپریل کا اجلاس ملتوی کرنے کا آرڈر واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا/ فائل فوٹو
تین اپریل کا اجلاس ملتوی کرنے کا آرڈر واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد  کردیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصرنے سپریم  کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا تین اپریل کا حکم  نامہ  واپس  لے لیا  ہے۔

اسپیکر  قومی اسمبلی کی جانب سے تین اپریل کا حکم  نامہ واپس لینے کے بعد تین اپریل کا اجلاس ملتوی کرنے کا آرڈر واپس لینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ ڈپٹی اسپیکر نے 3 اپریل کو عدم اعتماد  مسترد کرنے کی رولنگ دینے کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت  کے لیے ملتوی کیا تھا۔


مزید خبریں :