پاکستان
Time 09 اپریل ، 2022

ایم کیو ایم کی 7 سیٹوں کی بدولت پی ٹی آئی حکومت زمیں بوس ہو گئی: عامر خان

معاشی پالیسیوں پر بے وقوف بنایا گیا، قوم کو انڈے اور مرغی کے پیچھے لگایا گیا: سینٹر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم۔ فوٹو: فائل
معاشی پالیسیوں پر بے وقوف بنایا گیا، قوم کو انڈے اور مرغی کے پیچھے لگایا گیا: سینٹر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی میدان میں تم تنہا ہو گئے ہو، جہانگیر ترین اور علیم خان سمیت 25 سے زیادہ ایم این ایز تمہیں چھوڑ کر چلے گئے۔

کراچی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو دہائیوں سے ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، 2018 کے الیکشن میں ہماری سیٹیں چھینی گئیں لیکن ہماری 7 سیٹیں بھی بہت وزن رکھتی تھیں، 7 سیٹوں کی بدولت حکومت زمیں بوس ہو گئی۔

سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ معاشی پالیسیوں پر عوام کو بیوقوف بنایا گیا، مرغی اور انڈے کے پیچھے پوری قوم کو لگایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑی جماعتوں نے تسلیم کیا کہ کراچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ہم نے قومی جماعتوں کے رہنماؤں سے شہری سندھ کے حقوق پر معاہدے کیے، شہباز شریف اور بلاول بھٹو پر یقین کیا ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا پرویز الہٰی نے وعدہ کیا کہ جو فیصلہ کریں گے مل کر کریں گے، وزیراعظم ہاؤس میں سودا کرنے سے آدھا گھنٹہ پہلے تک پرویز الہٰی ہمارے ساتھ تھے۔

مزید خبریں :