Time 09 اپریل ، 2022
پاکستان

شیخ رشید نے بھی وزارت چھوڑنے پر سکیورٹی مانگ لی

میری جان کو خطرہ ہے لہٰذا رینجرز کی سکیورٹی بھی دی جائے، شیخ رشید— فوٹو: فائل
میری جان کو خطرہ ہے لہٰذا رینجرز کی سکیورٹی بھی دی جائے، شیخ رشید— فوٹو: فائل 

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی وزارت چھوڑنے پر سکیورٹی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے لہٰذا رینجرز کی سکیورٹی بھی دی جائے۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کیلئے سابق وزیراعظم کے طور پر سکیورٹی اور شیخ رشید کے خطوط کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ پروٹوکول کے مطابق سابق وزیراعظم کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزید خبریں :