09 اپریل ، 2022
سپریم کورٹ بار نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔
سپریم کورٹ بار نے توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی اور سپریم کورٹ بار نے توہین عدالت کی درخوست رجسٹرارکے پاس جمع کرائی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر نےقومی اسمبلی کا اجلاس صبح 10:30بجےبلایا لیکن اسپیکراورامجدنیازی نے سپریم کورٹ کےحکم پرعمل کرانے اور عدم اعتماد پرووٹنگ کرانےمیں ناکام رہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 9 بجے تک کا وقفہ کیا گیا تھا اور اجلاس اب تک نہیں شروع ہوسکا ہے۔