07 نومبر ، 2012
لاہور…پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر بدر کا کہنا ہے کہ عام انتخابات سے قبل عبوری حکومت ضرور آئے گی،اور وہ بھی اتفاق رائے سے ،کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔جہانگیر بدر نے یہ بات لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے زیر اہتمام امریکی انتخابات براہ راست دکھانے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگلے برس پاکستان میں ہونے والے انتخابات منصفانہ ہوں گے۔ کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پیپلز پارٹی پاکستان کے عوام کی خادم اور نوکر ہے۔ اور عوام ہی کے مفاد میں پالیسیاں بناتی رہے گی۔امریکہ سمیت کسی کی غلامی نہیں کرے گی۔