پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے سے انکار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے سے انکار کردیا۔

 ترجمان جی ڈی اےکا کہنا ہےکہ جی ڈی اے کا فیصلہ اور کمٹمنٹ عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنےکی تھی اور وہ کمٹمنٹ پوری کی ہے۔

جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم نے جیو نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پی ٹی آئی کے ساتھ رہے ہیں، اسمبلی سے استعفے دینے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

 سردار عبدالرحیم نے کہا کہ جی ڈی اے کا فیصلہ اور کمٹمنٹ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کی تھی اور جی ڈی اے نے اپنی کمٹمنٹ پوری کی ہے، آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ پیر صاحب پگارا جی ڈی اے اجلاس میں کریں گے اس سلسلے میں جی ڈی اے کا اجلاس جلد بلایا جائےگا۔

خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد  پی ٹی آئی اراکین نے استعفے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کردیے ہیں۔

مزید خبریں :