Time 12 اپریل ، 2022
پاکستان

حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ٹوئٹر بائیو تبدیل

وزیر اعظم شہباز شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس وقت 5 ملین سے زائد فولوورز ہیں/فوٹوفائل
وزیر اعظم شہباز شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس وقت 5 ملین سے زائد فولوورز ہیں/فوٹوفائل

 ملک کے 23 ویں  وزیراعظم شہباز شریف کی ٹوئٹر پر  بائیو تبدیل ہوگئی۔

شہباز شریف کی ٹوئٹربائیو میں حلف اٹھانے کے بعد ’ پرائم آف منسٹر آف اسلامک ری پبلک آف پاکستان ‘لکھ دیا گیا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیر اعظم شہباز شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس وقت 5  اعشاریہ 7 ملین فولوورز ہیں جب کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر پر فولوورز  15 ملین سے زائد ہیں۔

شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے گزشتہ روز  مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کیا جہاں انہیں 174 ووٹ ملے۔

 نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے تھے۔


مزید خبریں :