13 اپریل ، 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شہباز گل نے بیرون ملک جانے سے متعلق اپنا مؤقف واضح کیا ہے۔
ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے شہباز گل نے لکھا کہ معزز عدالت نوٹس معطل کر کے مجھے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے چکی ہے۔
انھوں نے واضح کیا کہ آج شام اور کل صبح کی کئی ایسی میسر فلائٹس ہیں جن پر میں بیرون ملک جا سکتا ہوں۔
شہباز گل نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ اللہ کا شکر ہے میں یہی ہوں اور یہیں رہوں گا لیکن اصل خبر یہ ہے کہ ایک بھگوڑے مجرم کو آج ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہزاد اکبر اور شہبازگل کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا آرڈر معطل کر دیاتھا۔