Time 14 اپریل ، 2022
پاکستان

اگلے دو دن گرمی کی موجودہ لہر برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات

کراچی میں جمعے اور ہفتے کو بھی موسم گرم تر اور مرطوب رہ سکتا ہے، کل پارہ 36 سے 38 جبکہ ہفتے کو 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے—فوٹو: فائل
کراچی میں جمعے اور ہفتے کو بھی موسم گرم تر اور مرطوب رہ سکتا ہے، کل پارہ 36 سے 38 جبکہ ہفتے کو 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے—فوٹو: فائل

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز بھی گرمی کی موجودہ لہر جاری رہنے کی وارننگ جاری کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔

کراچی میں جمعے اور ہفتے کو  بھی موسم گرم تر اور مرطوب رہ سکتا ہے، کل پارہ 36 سے 38  جبکہ ہفتے کو 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کے رخ میں تبدیلی سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائیگی، دن کے بیشتر حصے میں مغرب سے  زمینی ہوائیں چلیں گی بعد میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

مزید خبریں :