Time 15 اپریل ، 2022
کھیل

ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کی گارنٹی نہیں دے سکتا: ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم

ہم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں اور اسی کیلئے محنت کر رہے ہیں، مجھے اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد بھی ہے: سیگفیڈ ایکمین۔ فوٹو: فائل
ہم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں اور اسی کیلئے محنت کر رہے ہیں، مجھے اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد بھی ہے: سیگفیڈ ایکمین۔ فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی ٹیم کی ڈچ ہیڈ کوچ سیگفیڈ ایکمین کا کہنا ہے کہ میں جادو گر ہوں ، نہ میرے ہاتھ میں جادو کی چھڑی ہے ، اس لیے میں ایشیا کپ سے ہی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی گارنٹی نہیں دے سکتا۔

لاہور میں ٹریننگ کیمپ کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ڈچ کوچ نے کہا کہ ایشیا کپ سے قبل آئندہ ہفتے یورپ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، یہ ایک اہم دورہ ہے، اب ہم ٹاپ ٹیموں کے خلاف کھیلیں گے، یہ ہمارے پاس ایک اچھا موقع ہے کیونکہ ہم ٹاپ لیول پر کھیلنے کے عادی نہیں رہے ، اب اگر ہمیں موقع مل رہا ہے تو ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا ہے۔

سیگفیڈ ایکمین نے کہا کہ اس وقت ہم رینکنگ میں 18 ویں نمبر پر ہیں جبکہ یورپ میں ہمیں ٹاپ دو اور تین کے خلاف کھیلنا ہے تو اس سے ہمیں فائدہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا ٹارگٹ یہی ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں اور اسی کے لیے محنت کر رہے ہیں، مجھے اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد بھی ہے، وہ اچھا کھیل سکتے ہیں اور کھیلیں گے بھی اور ہم کوالیفائی کر سکتے ہیں اور ایسا ممکن بھی ہے لیکن یہ آسان نہیں ہے، یہ ایک چیلنج ہے۔

مزید خبریں :