08 نومبر ، 2012
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یونس حبیب نے4کروڑروپے تقسیم کرنے کااعتراف کیا، آئی ایس آئی اورایم آئی کامقصد سرحدوں کی حفاظت ہے انتخابات مقررہ وقت پراوربلاخوف وخطرہونے چاہئیں۔ صدر، آرمی چییف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، 90کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی، پیسے لینے والوں سے سود کے ساتھ رقم واپس لی جائے۔ خفیہ اداروں کا کام الیکشن سیل بنانا نہیں۔