انٹرٹینمنٹ
08 نومبر ، 2012

فلم 'کہانی' کے سیکویل کے لیے ودیا بالن کو وزن گھٹانے کا حکم

 فلم 'کہانی' کے سیکویل کے لیے ودیا بالن کو وزن گھٹانے کا حکم

ممبئی…سپر ہٹ بالی ووڈ فلم 'کہانی' کے سیکویل کے لیے فلمساز سوجوئے گھوش نے اداکارہ ودیا بالن کو وزن گھٹانے کا حکم دیا ہے۔ اپنی آنے والی فلم کہانی 2 پر تبصرہ کرتے ہوئے فلمساز سوجوئے گھوش نے کہا ہے کہ اس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال مئی میں ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کی اسکرپٹ پر آجکل کام جاری ہے اور ساتھ ہے ودیا بالن اس فلم کے لیے وزن بھی گھٹا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم میں کئی ایکشن مناظر ہیں جو ودیا بالن خود کرتی نظر آئیں گی اور اسی سبب ان کا فٹ ہونا بہت ضروری ہے۔ ان کی رائے میں ودیا بالن کبھی کسی بھی قسم کے چیلینج سے نہیں گھبراتیں اور انہیں یقین ہے کہ وزن گھٹانا ان کے لیے مشکل ہر گز نہ ہو گا۔ ٍ

مزید خبریں :