دنیا
17 فروری ، 2012

برطانیہ کے متعدد علاقوں میں خشک سالی کا خطرہ

لندن… برطانیہ کے بہت سے علاقے خشک سالی کے خطرے سے دوچار ہیں، وزیر ماحولیات کی واٹر کمپنیوں، کاشتکاروں اور جنگلی حیات کے گروپس سے ملاقات میں بدترین خشک سالی سے پیدا ہونیوالے حالات پر غور کیا جائیگا۔ ایک بیان میں انوائرنمنٹ ایجنسی کے آبی وسائل کے سربراہ ٹریور بشپ نے کہا کہ ساوتھ ایسٹ انگلینڈ ،ایسٹ اینگلیا اور ایسٹ مڈلینڈز سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں اور اپریل سے پہلے بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کے استعمال پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ ڈپارٹمنٹ فار انوائرنمنٹ، فوڈ اینڈ رورل افیئرز نے پیر کو خشک سالی سے نمٹنے کیلئے ایک اجلاس طلب کیا ہے۔ اس موقع پر انوائرنمنٹ کی وزیر کیرولین سپلمین واٹر کمپنیوں سے ملاقات کریں گی جو صارفین پر زور دیں گی کہ وہ پانی کے اخراجات میں کمی کریں۔ گزشتہ چند ماہ میں بارش نہ ہونے سے بہت سے علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔ ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح میں اتنی کمی ہوگئی ہے کہ اسے معمول پر لانے کیلئے دگنی بارشوں کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :