Time 21 اپریل ، 2022
پاکستان

سانحہ میہڑ :وزیر اعلیٰ سندھ کا مرنے والوں کے لواحقین کیلئے 5،5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جاں بحق افرادکے ورثاء کو پانچ، پانچ لاکھ اور زخمیوں کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا —فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جاں بحق افرادکے ورثاء کو پانچ، پانچ لاکھ اور زخمیوں کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا —فوٹو: فائل

دادوکی تحصیل میہڑ کے گوٹھ فیض محمد کے متاثرین کی مدد کے لیے دیر سے ہی لیکن انتظامیہ اب مکمل طور پر حرکت میں آگئی۔

میہڑ کے گوٹھ فیض محمد چانڈیوکی فضا سوگوار9 بچوں کی موت کا غم  اور بے گھر ہو جانے کا دکھ لیے ،کھلے آسمان تلے سینکڑوں خاندان حسرت ویاس کی تصویر بنے رہے۔ جلے گھروں کی راکھ سے نکلتی چنگاریاں انتظامی غفلت کا ثبوت دیتی رہیں۔

گزشتہ روز رینجرز کی جانب سے متاثرین کو خیمے اور راشن دیا گیا تھا اور بعد میں انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرین کو سر چھپانے کے لیے خیمے، پینے کے پانی کے لیے کولر، بستر، چارپائی، تکیے اور راشن تو تقسیم کردیا گیا، ابھی متاثرین نے سکھ کا سانس لیا ہی تھا کہ 2 منٹ کی موسلا دھار بارش نے سب کچھ بھگودیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  کی ہدایت پر میہڑ میں آگنے لگنے سے خاک ہونے والے گوٹھ فیض محمد چانڈیو پہنچےجہاں انہوں نے متاثرین سے تعزیت کی اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ متاثریں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جاں بحق افرادکے ورثاء کو پانچ، پانچ لاکھ اور زخمیوں کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ انہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

مزید خبریں :