پاکستان
Time 23 اپریل ، 2022

گورنر پنجاب نے حلف کی پاسداری نہیں کی، توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے: ن لیگ

آئین کی پامالی کا معاملہ ہو تو کسی بھی مہذب شہری کے پاس عدالت کا رُخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا، ن لیگ— فوٹو: این این آئی
آئین کی پامالی کا معاملہ ہو تو کسی بھی مہذب شہری کے پاس عدالت کا رُخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا، ن لیگ— فوٹو: این این آئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ اور ملک محمد احمد خان گورنر پنجاب پر برس پڑے۔

مسلم لیگ ن کےرہنماؤں عطا اللہ تارڑ اور محمد احمد خان نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں سردار اویس لغاری، رانا مشہود، خلیل طاہر سندھواور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

عطا تارڑ کاکہناتھاکہ پنجاب میں 22 روز سےکوئی وزیراعلیٰ اور کابینہ نہیں ہے، یکم اپریل سے شروع ہونے والا آئینی بحران ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، آئین کی پامالی کا معاملہ ہو تو کسی بھی مہذب شہری کے پاس عدالت کا رُخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر نےآئین پاکستان کا وفادار رہنا تھا لیکن انہوں نےگورنر کے عہدے کو بےتوقیر کیا، وہ آئین شکن کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےگزشتہ روز اپنے فیصلےمیں کہا تھا کہ گورنر حلف لینے سے انکار نہیں کر سکتا پھراطلاعات آئیں کہ گورنر اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں،گزشتہ شام 6 بجے لاہور ہائیکورٹ کا حکم صدر پاکستان کو بھی وصول کرا دیا گیا تھا لیکن پورا دن گزرنے کے باوجود صدر اس پر غور ہی کیے جا رہے ہیں۔

لیگی رہنما ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ صدرمملکت آئین کے مطابق عمل کریں، وہ اپنی پارٹی کے عہدےداروں سے رائے لے کر زیادتی کر رہے ہیں، بابر اعوان اور فواد چوہدری کے صدر مملکت کے پاس پہنچنے سے پہلے حالات ٹھیک تھے لیکن پھر ایوان صدر کو یرغمال بنا لیا گیا ۔ 

مزید خبریں :