Time 23 اپریل ، 2022
پاکستان

میڈیکل کی طالبہ نے گھر میں پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

18 سالہ زینب فارماسسٹ نہیں بننا چاہتی تھی اور ڈپریشن کے باعث خودکشی کی: پولیس— فوٹو: فائل
18 سالہ زینب فارماسسٹ نہیں بننا چاہتی تھی اور ڈپریشن کے باعث خودکشی کی: پولیس— فوٹو: فائل

نارووال میں میڈیکل کی طالبہ نےگھر میں پنکھے سے پھندا لگا کرخودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق 18 سال کی زینب نجی کالج نارووال میں ڈی فارمیسی فرسٹ ائیرکی طلبہ تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زینب فارماسسٹ نہیں بننا چاہتی تھی اور ڈپریشن کےباعث خودکشی کی۔

پولیس نے بتایا کہ طالبہ کے والدین نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرانےکا فیصلہ کیا جس پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

مزید خبریں :