Time 02 مئی ، 2022
پاکستان

صدر اور وزیراعظم عیدالفطر کہاں منائیں گے؟

عید الفطر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں نماز عید کے اجتماعات ہوں گے۔ فوٹو: فائل
عید الفطر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں نماز عید کے اجتماعات ہوں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں عید الفطر کل مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

عید الفطر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں نماز عید کے اجتماعات ہوں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی عید کی نماز فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف عید لاہور میں منائیں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری عید نوابشاہ میں منائیں گے جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری عید دبئی میں بہنوں کے ساتھ منائیں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی عید کوئٹہ میں منائیں گے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی عید لاہور میں منائیں گے۔

سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان عید اپنے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں منائیں گے۔

یاد رہے کہ آج خیبر پختونخوا کے بڑے حصے اور شمالی بلوچستان میں عید الفطر منائی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں بوہری برادری بھی آج عید منا رہی ہے۔

مزید خبریں :