پاکستان

احتساب قوانین پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

فوٹو: اسکرین گریب/ جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریب/ جیو نیوز

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ احتساب اور شفافیت کی آڑ میں افسران کو بلاوجہ ہراساں کیا گیا، احتساب کے لیے قوانین پرتمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائےگی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں  ریٹائرڈ اور حاضر سروس سول وانتظامیہ کے افسران سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب،مختلف محکموں کے سیکرٹریز ،سابق چیف سیکرٹریز اور مختلف محکموں کے سربراہ بھی موجود تھے۔

افسران نے وزیراعظم کو گورننس،انتظامی امور اورپالیسیوں کے نفاذ کےبارے میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور مستقبل کے منصوبوں، مؤ ثربیوروکریسی کے کردار اور ریلیف منصوبوں پر تجاویز بھی دیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کپتان اپنی ٹیم کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا،قومی خدمت ہمارا نصب العین ہے،اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت قبول نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب اور شفافیت کی آڑ میں افسران کو بلاوجہ ہراساں کیا گیا، اللہ نے مجھے ایک بارپھرقوم کی خدمت کا موقع دیا ہے، میرا عزم ہےکہ قابل افسران کے ساتھ یہ سفر شروع کروں، احتساب اورشفافیت کے لیے قوانین پرتمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائےگی، سول سرونٹس حکومتی ٹیم کا حصہ ہوتے ہیں، ان کے خدشات کا تدارک ضروری ہے۔

مزید خبریں :