Time 06 مئی ، 2022
پاکستان

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف متنازع تقریر کا اسکرپٹ کمیشن کو موصول

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقریر کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کرلیا: ذرائع/ فائل فوٹو
 الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقریر کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کرلیا: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف متنازع بیانات کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کا  کہنا ہےکہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عمران خان کی تقریر  کا اسکرپٹ الیکشن کمیشن کو فراہم کردیا ہے جو کمیشن کو موصول بھی ہوگیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران  خان کی تقریر کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کرلیا ہے جس کے بعد ہی سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ عمران خان نے پشاور جلسے میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف متنازع بیان دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کے بیانات کا نوٹس لیا تھا۔


مزید خبریں :