08 مئی ، 2022
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہےکہ لوگوں کی نجی زندگی میں ایشوپیداکرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کریں گے، سائبر کرائم ونگ کی کیپیسٹی کے مسائل ہیں،اس پرکام کر رہے ہیں۔
لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ قانون کے دائرے میں پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے، قانون کےدائرے سے باہر جائیں گے تو قانون اپناراستہ بنائےگا۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسےکررہےہیں ہم ان کو سہولت دے رہے ہیں، عمران خان کو اس وقت وزیراعظم والی سکیورٹی مل رہی ہے، شیخ رشید صرف ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں۔