Time 10 مئی ، 2022
پاکستان

نورعالم خان نے دوہری شہریت رکھنے والوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کردی

دوہری شہریت والوں کو ووٹ کا حق دینے کے حامی وہ ہیں جو لیڈروں کو چندہ دیتے ہیں، نور عالم خان— فوٹو: فائل
دوہری شہریت والوں کو ووٹ کا حق دینے کے حامی وہ ہیں جو لیڈروں کو چندہ دیتے ہیں، نور عالم خان— فوٹو: فائل 

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے دوہری شہریت رکھنے والوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کردی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے نور عالم خان کا کہنا تھاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بل کی حمایت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ دوہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی حمایت نہیں کریں گے۔

نورعالم خان کا کہنا تھاکہ دوہری شہریت والوں کو ووٹ کا حق دینے کے حامی وہ ہیں جو لیڈروں کو چندہ دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ یہ بل انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھیج دیا جائے۔

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔

مزید خبریں :