ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبا بے قابو ہوگئی

ہیضے کی وبا سے اب تک 4 افراد کا انتقال ہوچکا ہے جب کہ خواتین اور بچوں سمیت ایک ہزار 450 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں/ فائل فوٹو
ہیضے کی وبا سے اب تک 4 افراد کا انتقال ہوچکا ہے جب کہ خواتین اور بچوں سمیت ایک ہزار 450 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں/ فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وبا بے قابو ہوگئی جس کے باعث روزانہ 40 سے 50 نئے مریض رپورٹ ہورہے ہیں جب کہ ہیضے سے اب تک 4 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہیضے کی وباء پھوٹنے کے بعد صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہیضے کی وبا سے اب تک 4 افراد کا انتقال ہوچکا ہے جب کہ خواتین اور بچوں سمیت ایک ہزار 450 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں، یومیہ 50 کے قریب نئے مریض رپورٹ ہورہے ہیں ۔

ماہرین طب کے مطابق آلودہ اور گندہ پانی پینے سے یہ مرض لاحق ہوتا ہے جب کہ پیرہ کوہ میں پینے کے لیے صاف دستیاب ہی نہیں ، پیر کوہ کے باسی جوہڑوں اور برساتی نالوں میں موجود گندہ اور آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔

مزید خبریں :