14 مئی ، 2022
فیصل آباد ائیرپورٹ عملے نے فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے شہری کی گری ہوئی رقم واپس کردی۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق فیصل آباد ائیرپورٹ کے عملے نے شہری کے ایک ہزارڈالرز واپس کردیے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ رقم کامالک دبئی جاچکا تھا اس لیے رقم اس کے بھائی کو دی گئی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ائیرپورٹ کی سی سی ٹی وی کےذریعے رقم کے مالک کی شناخت کی گئی، جس کے بعد اس شہری کی رضا مندی کے بعد رقم اس کے بھائی کے حوالے کی گئی۔