پیٹرول پر سبسڈی مرحلہ وار ہٹائیں یا ایک ساتھ عوام پر بوجھ ڈالیں؟ فیصلہ آج متوقع

ساری سبسڈی ختم ہوئی تو ایک لیٹر پیٹرول 45 روپے 15 پیسے بڑھ کر 195 روپے کا ہو جائے گا جبکہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 230 روپے تک پہنچ جائے گی۔ فوٹو: فائل
ساری سبسڈی ختم ہوئی تو ایک لیٹر پیٹرول 45 روپے 15 پیسے بڑھ کر 195 روپے کا ہو جائے گا جبکہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 230 روپے تک پہنچ جائے گی۔ فوٹو: فائل

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے سے متعلق فیصلہ آج کیے جانے کا امکان ہے۔

ساری سبسڈی ختم ہوئی تو ایک لیٹر پیٹرول 45 روپے 15 پیسے بڑھ کر 195 روپے کا ہو جائے گا جبکہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 230 روپے تک پہنچ جائے گی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف سے پیٹرول منہگا کرنے کا وعدہ کرکے آخری دنوں میں قیمت منجمد کر دی تھی، پی ٹی آئی حکومت کے فیصلے کے باعث حکومت کو ہر ماہ 100 روپے کی سبسڈی دینا پڑ رہی ہے اور پی ٹی آئی حکومت کے اس اقدام کو موجودہ حکومتی وزراء نے بارودی سرنگ سے تعبیر کیا ہے۔

ملکی موجودہ معاشی صورتحال کے تناظر میں معروف کاروباری شخصیات نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی حمایت کر دی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزير اطلاعات مریم اورنگزيب نے کہا کہ جب عمران خان کو پتا چل گیا تھا کہ انہیں شکست ہو رہی ہے تو انہوں نے پیٹرول پر غیر قانونی سبسڈی دی۔

مزید خبریں :