Time 19 مئی ، 2022
پاکستان

باجوڑ میں پی ٹی آئی کے ورکرزکنونشن کے دوران کارکن آپس میں لڑ پڑے

فوٹو: اسکرین شاٹ/ ٹوئٹر
فوٹو: اسکرین شاٹ/ ٹوئٹر

باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز کنونشن کے دوران  پارٹی کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، دونوں طرف سے لاتوں اورگھونسوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا گیا۔

رپورٹ  کے مطابق باجوڑ کےگورنمنٹ کالج خار میں پی ٹی آئی ورکرکنونشن جاری تھا کہ اس دوران پارٹی کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا ،کارکنان لاتوں اورگھونسوں سے ایک دوسرے پر حملےکرتے رہے ۔

جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ایم این اے گل ظفر خان کی تقریر کےدوران مخالفین نے نعرے لگاناشروع کردیے۔

ایم این اے گل ظفرخان اور ناظم باجوڑ ڈاکٹرخلیل الرحمان کے حمایتی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے۔

پولیس نے کالج پہنچ کر مشتعل کارکنوں کو منتشرکیا، دونوں گروپوں میں کئی سالوں سےٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات چلے آرہے ہیں ۔

مزید خبریں :