19 مئی ، 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کے ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری منظور کرلی۔
سمری کے تحت عرصہ دراز سے اسکیل پروموشن رکھنے والے ملازمین کو فائدہ ہوگا اور عرصہ دراز سے ایک ہی اسکیل پرکام کرنے والے ملازمین کو ترقی ملےگی۔
سمری کے مطابق دس سال تک ایک ہی اسکیل پرکام کرنے والا اگلے اسکیل میں پروموٹ ہوجائےگا، پروموٹ ہونےکے بعد آٹھ سال بعد اگلے اسکیل میں پروموشن مل جائےگی، اسکیل پروموشن کے ساتھ تنخواہ و دیگر مراعات میں بھی اضافہ ہوجائےگا۔
سمری وزارتی کمیٹی اور ملازمین کےگرینڈ الائنس کے درمیان معاہدے کے پیش نظر منظور کی گئی ہے۔