19 مئی ، 2022
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت سے ملاقات ہوئی ہے۔
آصف زرداری نے قومی حکومت کا بھرپور ساتھ دینے پر چوہدری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ اہم اتحادی ہیں ، آگے بھی آپ کی مشاورت شامل رہے گی۔
آصف زرداری نے موجودہ سیاسی صورتِ حال پر بھی چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیا۔
ملاقات کے دوران چوہدری سالک حسین، طارق بشیر چیمہ اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔