پاکستان

شیریں مزاری کی گرفتاری کے وقت کی ویڈیو سامنے آ گئی

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کے وقت کے مناظر سامنے آ گئے۔

اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر کو کوہسار تھانے کی حدود سے گرفتار کیا اور اس حوالے سے شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی والدہ کو مرد اہلکاروں نے مارا پیٹا اور مارتے ہوئے ساتھ لے گئے۔

تاہم جیو نیوز نے شیریں مزاری کی گرفتاری کے وقت کی ویڈیو حاصل کر لی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیریں مزاری کو اسلام آباد پولیس کی خواتین پولیس اہلکار گاڑی سے باہر نکال رہی ہیں۔

اس موقع پر شیریں مزاری کی جانب سے تھوڑی سی مزاحمت کی گئی تاہم خواتین پولیس اہلکاروں نے شیریں مزاری کو زبردستی گاڑی سے نکالا اور انہیں دوسری گاڑی میں بٹھا کر ڈی جی خان ساتھ لے گئے۔


مزید خبریں :